تائیوان میں 2 فوجی طیارے تصادم کے بعد سمندر برد
ایک پائلٹ کی لاش مل گئی جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے
طیارے تصادم کے بعد سمندر میں گر گئے، فوٹو: فائل
تائیوان کی فوج کے دو لڑاکے طیارے خوفناک تصادم کے بعد سمندر برد ہوگئے جب کہ صرف ایک پائلٹ کی لاش مل سکی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کے دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے، لڑاکا طیارے فضا میں ہی ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے اور ملبہ سمندر میں گر گیا۔ دونوں طیاروں میں ایک ایک پائلٹ موجود تھا۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کام کا آغاز کرتے ہوئے سمندر سے ایک پائلٹ کی لاش نکال لی ہے جب کہ دوسرے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔ اس علاقے میں چین اور تائیوان کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔
تائیوان کے نیشنل ریسکیو کمانڈ سنٹر نے بتایا کہ معمول کے تربیتی پرواز کے دوران ایف - فائیو ای جیٹ طیاروں کا پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ دونوں طیاروں کے درمیان تصادم کی تصدیق ہوئی ہے۔