اظہرالدین کے خلاف فکسنگ تحقیقات کا مطالبہ پھرسامنے آگیا
سابق کپتان کے خلاف کبھی فکسنگ کے حوالے سے کوئی کیس عدالت میں پیش ہی نہیں کیاگیا، انھیں ہرجگہ سے ریلیف ملا،لکشمی نارائن
سابق کپتان کے خلاف کبھی فکسنگ کے حوالے سے کوئی کیس عدالت میں پیش ہی نہیں کیاگیا، انھیں ہرجگہ سے ریلیف ملا،لکشمی نارائن۔ فوٹو: فائل
سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین کے خلاف میچ فکسنگ تحقیقات کا مطالبہ پھرسامنے آگیا۔
تلنگانہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر لکشمی نارائن اور سیکریٹری گورووا ریڈی کا کہنا ہے کہ جلد ہی ہمارا ایک وفد سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ سے ملاقات میں اظہر کیخلاف سی بی آئی سے دوبارہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ سابق کپتان کے خلاف کبھی فکسنگ کے حوالے سے کوئی کیس عدالت میں پیش ہی نہیں کیا گیا، انھیں ہر جگہ سے ریلیف ملا، ان پر تاحیات پابندی ختم کرنے کے آندھرا پردیش ہائیکورٹ کے فیصلے کو بھی چیلنج نہیں کیا گیا، اس لیے ان کے خلاف پھر سے تحقیقات ہونا چاہئیں۔