وزیراعظم نے محدود سرکاری سرگرمیاں شروع کردیں
وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو اہم حکومتی امور پر ہدایات دیں، ذرائع
وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو اہم حکومتی امور پر ہدایات دیں، ذرائع۔ فوٹو:سوشل میڈیا
وزیراعظم عمران خان نے محدود سرکاری سرگرمیاں شروع کردیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کورونا آئسولیشن کے دوران اپنی رہائشگاہ پر موجود ہیں، اور انہوں نے محدود سرکاری سرگرمیاں شروع کردی ہیں، جب کہ وزیراعظم سے سے پارٹی رہنماؤں اور افسران نے ملاقات بھی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وزیراطلاعات شبلی فراز، زلفی بخاری، فیصل جاوید اور یوسف بیگ مرزا شامل تھے، جب کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیراعظم نے اہم حکومتی امور پر اجلاس کے شرکاء کو ہدایات دیں۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس بھی ہوا، جس میں وزیراعظم عمران خان کو سٹہ مافیا کے خلاف کاروائیوں پر رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلی بار طاقتور مافیا قانون کے تابع آ رہا ہے، سٹہ مافیا اور قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں، قانون کی حکمرانی سے کسی کو انکار کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عظیم فلاحی ریاست کی جانب کامیابی سے گامزن ہے، حکومتی ٹیم پوری توجہ احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں کے احساس پر لگائے۔ رمضان کی آمد سے قبل ریلیف کی اقدامات مکمل کریں، رمضان پیکج مستحق افراد تک ہر صورت پہنچنا چاہئیے، ہیلتھ کارڈز کا اجراء بھی جلد یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم کو ہاوسنگ، ڈیمز، اور ادارہ جاتی اصلاحات پر بھی بریفنگ دی گئی، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک کیلئے کام کرنا ہے، ذاتیات سے بالاتر ہو کر سوچیں۔