چینی صدر کا وزیراعظم کو خط کورونا سے صحت یابی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار

چینی صدر نے کورونا کیخلاف مشترکہ جنگ کے عزم کا بھی اظہار کیا

چینی صدر نے وزیراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے خط میں وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے جلد صحت یابی کی دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو خط کر ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : وزیراعظم عمران خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں چینی سفیر نونگ رونگ نے لکھا کہ صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کورونا سے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : وزیراعظم قرنطینہ میں رہ کر کیا کررہے ہیں، تازہ ترین تصویر جاری


نونگ رونگ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اپنے خط میں پاکستان کے ساتھ مل کر کورونا وبا کے خلاف جنگ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے دو طرفہ تعلقات میں استحکام اور مضبوطی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
Load Next Story