سعودی ولی عہد کا وزیراعظم کو فون جلد صحتیابی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار
وزیراعظم عمران خان کا سعودی فرمانروا کے نام خط، خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف
شجرکاری کیلئے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا ساتھ ہی خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خط لکھا جس میں انہوں ںے محمد بن سلمان کے والد اور سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی حکومت کی جانب سے مملکت میں 10 ارب اور خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے، سال 2014ء سے 2018ء کے دوران ہم نے ایک ارب درخت لگائے، 2023ء تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 15 فیصد زمینی اور 10 فیصد سمندری سطح پر پودے لگائیں گے، منصوبے سے ایکو ٹورازم کو فروغ ملے گا اور ملازمتیں پیدا ہوں گی، 2030ء تک 60 فیصد توانائی کو کلین انرجی پر شفٹ کررہے ہیں، سولر، ہوا اور پانی سے بجلی بنانے کی استعداد کو بڑھا رہے ہیں، سعودی عرب کے گرین منصوبے کی حمایت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
دریں اثنا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور ان کی صحت سے متعلق نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔