سری لنکا کا بنگلہ دیشی چکنی چپڑی باتوں میں آنے سے انکار
سیریز کے لیے ٹیم بھیجنے کی تصدیق سے قبل سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا
آئی لینڈ بورڈ ٹور پرآمادہ ہو گیا (بی سی بی) کوئی یقین دہانی نہیں کرائی،سری لنکن آفیشل۔ فوٹو: فائل
سری لنکا نے بنگلہ دیش کی چکنی چپڑی باتوں میں آنے سے انکار کردیا، باہمی سیریز کیلیے اپنی ٹیم بھیجنے کی تصدیق سے قبل سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
بی سی بی نے دعویٰ کیا کہ آئی لینڈر بورڈ اپنی ٹیم بھیجنے کو تیار ہے جبکہ ایس ایل سی کے صدر جانتھا دھرما داسا کہتے ہیں کہ جب تک وہاں کے حالات سے مطمئن نہ ہوجائیں کھلاڑیوں کو نہیں بھیجیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی میٹنگ کے موقع پر دبئی میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں شیڈول سیریز کے حوالے سے بات چیت ہوئی، آئی لینڈرز کو پروگرام کے تحت 2ٹیسٹ، اتنے ہی ٹوئنٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 24 جنوری کو بنگلہ دیش روانہ ہونا ہے، میزبان ملک میں سیاسی کشیدگی اور بگڑتی ہوئی صورتحال نے اس ٹور کو خطرے میں ڈالا ہوا ہے، بی سی بی کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی 20 کی میزبانی بچانا ہے تو پھر سری لنکا کو پہلے اپنی ٹیم بھیجنے پر راضی کرنا ہوگا، اس لیے دبئی میں انھیں ٹیم بھیجنے کی تصدیق کیلیے راضی کرنے کی بہت کوشش کی گئی جو کامیاب نہیں ہوئی،اس کے باوجود بی سی بی کی میڈیا کمیٹی کے جلال یونس نے سری لنکن ٹیم کے دورے کا اعلان کردیا۔
انھوں نے کہا کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر جیانتھا دھرماداسا نے تصدیق کی کہ ٹیم دورے پر آئے گی تاہم اس کی سیکیورٹی کمیٹی کے 2ممبران حالات کا جائزہ لینے کے لیے 13 جنوری کو بنگلہ دیش آئیں گے۔ دوسری جانب دھرما داسا کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ کہا کہ فیوچر ٹور پروگرام کو اہمیت دیتے ہیں لیکن فی الحال یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہاں جارہے ہیں، یہی بات میں نے بی سی بی سے بھی کہی، ہمارے 2 آفیشلز وہاں کے حالات کا جائزہ لینے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ایس ایل سی کی 2رکنی کمیٹی میں سابق چیف ایگزیکٹیو اجیت جیاسیکرا بھی شامل ہوں گے جو سری لنکا ایئرفورس میں ایئرکمانڈر رہ چکے، دوسرے نائب صدر موہن ڈی سلوا ہیں۔