دبئی ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکل جائے گاحنیف محمد

دوسری اننگز میں محمد حفیظ، مصباح الحق اور یونس خان کو وکٹ پر قیام کرنا چاہیے

پہلی اننگز میں153رنز کی برتری اور 6وکٹیں محفوظ ہونے کے سبب سری لنکا ہر قسم کے دبائو سے آزاد ہے،حنیف محمد۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ سری لنکاکیخلاف دوسرا ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکل جائے گا، جمعے کا کھیل میچ کا فیصلہ کردے گا۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو میں کیا،دنیائے کرکٹ کے سابق عظیم بیٹسمین نے کہا کہ میچ کے دوسرے روز ابتداء میں ہمارے بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی مگر بعد میں وہ حریف بیٹسمینوں کے سامنے بے بس نظر آئے، 106رنز کے ساتھ کریزپر موجود مہیلا جے وردنے کافی مدت بعد فارم میں نظر آئے،وہ دوسرے اینڈ پر موجودکپتان انجیلومیتھیوز کے ساتھ مل کر پاکستان کے لیے مزید خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔




پہلی اننگز میں153رنز کی برتری اور 6وکٹیں محفوظ ہونے کے سبب سری لنکا ہر قسم کے دبائو سے آزاد ہے، حنیف محمد نے کہا کہ ہمارے بولرز کو اگر تیسرے دن ابتداء میں کامیابیاں مل جائیں تو میچ ڈرا ہونے کی امید بندھ سکتی ہے لیکن اس کے لیے دوسری اننگز میں محمد حفیظ، مصباح الحق اور یونس خان کو وکٹ پر رکنا ہوگا، ان میں سے کسی ایک کو سنچری اسکور کرتے ہوئے لمبی اننگز کھیلنا چاہیے،بصورت دیگر میچ کا فیصلہ سری لنکا کے حق میں ہو گا۔
Load Next Story