بھارتی اداکار اعجاز خان منشیات کیس میں گرفتار

اعجاز خان پر منشیات سپلائر بٹاٹا گینگ کا حصہ ہونے کا الزام ہے

اعجاز خان پر منشیات سپلائر بٹاٹا گینگ کا حصہ ہونے کا الزام ہے (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کو ممبئی واپسی پر این سی بی نے منشیات کیس میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور زمانہ متنازع بھارتی ریالٹی شو ''بگ باس 7'' کے سابقہ کھلاڑی و اداکار اعجاز خان کو نارکوٹس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کیس میں راجستھان سے ممبئی واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

اعجاز خان پر الزام ہے کہ وہ بدنام زمانہ بٹاٹا گینگ کا حصہ ہیں اور اس گینگ کے سرغنہ منشیات فروش شاداب بٹاٹا کی گرفتاری کے بعد ہی اعجاز خان کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔




پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف چھاپوں کے دوران بٹاٹا گروپ کے پاس سے دو کروڑ روپے سے زائد کی منشیات پکڑی گئی جب کہ اس دوران قیمتی گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔ اعجاز خان کی گرفتاری کے بعد اندھیری اور لوکھنڈ والا میں اُن کے دیگر گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

یہ پڑھیں: مسلم یوٹیوبرز کی حمایت پر بھارتی اداکار اعجاز خان کے خلاف مقدمہ درج

پولیس کا کہنا ہے کہ شاداب بٹاٹا اور اس کے والد فاروق بٹاٹا ممبئی میں منشیات کے سب سے بڑے سپلائر ہیں جن پر بالی ووڈ اداکاروں کو بھی منشیات سپلائی کرنے کا الزام ہے۔
Load Next Story