مجد بربر کی اسرائیلی جیل سے 20 سال بعد رہائی پر اہل خانہ کا والہانہ استقبال ویڈیو وائرل
مجد بربر کو 20 سال بعد رہائی کے چند گھنٹوں بعد ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا
مجد بربر کو چند گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، فوٹو: عرب میہڈیا
فلسطینی قیدی کی 20 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہائی پر بیوی نے دلہن کی طرح سج کر اپنے شوہر کا والہانہ استقبال کیا اور اہل خانہ نے گھر میں جشن منایا لیکن قابض اسرائیلی فوج کو یہ خوشیاں ہضم نہیں ہوئیں اور چند گھنٹوں بعد ہی مجد بربر کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہو رہی ہے جس میں اسرائیلی جیل سے 20 سال بعد رہائی پانے والے مجد بربر کو کار میں اپنے گھر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر شدید جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

A few hours after releasing him following 20 years in prisons, Israeli forces detained Majd Barbar again during the celebrations of his freedom.
قابض اسرائیلی فوج کو مجد بر بر کے اہل خانہ کی یہ خوشیاں پسند نہیں آئیں اور صرف چند گھنٹوں بعد ہی دوبارہ گھر پر چھاپا مارا اور مجد بربر کو زبردستی گرفتار کرکے لے گئے۔ اس دوران بھی مجد بربر فلسطین کی جدوجہد آزادی کے حق میں ہی نعرے لگاتے رہے۔