عثمان مختار کی بیوی کس اداکارہ کی بہن ہیں
ہماری شادی 2 اپریل کو طے تھی لیکن لاک ڈاؤن پابندیوں کی وجہ سے ہمیں شادی جلدی کرنی پڑی، عثمان مختار
عثمان مختار نے مداحوں سے اپنی نئی زندگی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست کی ہے۔ فوٹوسوشل میڈیا
اداکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان کو سوشل میڈیا پر پاکستان ٹی وی کی مشہور اداکارہ کی بہن قرار دیا جارہا ہے۔
اداکار عثمان مختار کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے گزشتہ روز ایک چھوٹی سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں وہ اور ان کی اہلیہ زنیرہ انعام خان عروسی لباس میں ملبوس انتہائی خوش نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا لاک ڈاؤن پابندیوں کی وجہ سے شادی جلدی کرنی پڑی، عثمان مختار
اداکار عثمان مختار کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ ان کی بیوی زنیرہ انعام خان کو معروف اداکارہ کبریٰ خان سے مشابہت کی وجہ سے پہلی نظر میں کبریٰ خان ہی سمجھ بیٹھے۔ جب کہ کچھ لوگوں نے انہیں کبریٰ خان کی بہن قرار دیا۔
واضح رہے کہ عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان نے یونیورسٹی آف ویسٹرن سڈنی سے انٹرنیشنل قانون اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں ڈبل ماسٹرز کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ وہ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز میں ایسوسی ایٹ ریسرچ اینالسٹ ہیں۔
عثمان مختار نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کی شادی 2 اپریل کو طے تھی لیکن یکم اپریل سے لاک ڈاؤن پابندیوں کی وجہ سے انہیں شادی جلدی کرنی پڑی۔ انہوں نے اپنے تمام مداحوں سے اپنی نئی زندگی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست کی ہے۔