اداکار قادر خان کی موت کے بعد اُن کا بڑا بیٹا بھی چل بسا
عبدالقدوس سینے میں تکلیف کے باعث گزشتہ کئی روز سے کینیڈا کے اسپتال میں زیر علاج تھے
عبدالقدوس سینے میں تکلیف کے باعث گزشتہ کئی روز سے کینیڈا کے اسپتال میں زیر علاج تھے (فوٹو: فائل)
LONDON:
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار قادر خان کی موت کے بعد اُن کا بڑا بیٹا بھی چل بسا۔
بالی ووڈ کی 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے قادر خان کا شمار اُن اداکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے پانچ دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کیا۔
سانس کی تکلیف کے علاوہ کئی دیگر بیماریوں میں مبتلا قادر خان یکم جنوری 2019ء میں اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے اس دنیا فانی سے چلے گئے۔ اداکار کی موت کی خبر نے بالی ووڈ انڈسٹری کو صدمے سے دوچار کر دیا تھا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CNHfvHoHOpN/"]
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈ اداکار قادر خان کے بڑے بیٹے عبدالقدوس سینے میں تکلیف کے باعث گزشتہ کئی روز سے کینیڈا کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کر گئے۔
یہ پڑھیں: لیجنڈ اداکارقادرخان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
واضح رہے کہ 81 سالہ آنجہانی اداکار قادر خان نے دو شادیاں کی تھیں، عبدالقدوس اُن کی پہلی بیوی سے تھے جب کہ دوسری بیوی سے اُن کے دو بیٹے سرفراز خان اور شاہ نواز خان بھی ہیں۔