دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کا بریک ڈاؤن کراچی پانی سے محروم
72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو 2 کروڑ 80 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی
پائپ لائن کا مرمتی کام شروع کردیا گیا ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان۔ فوٹو:فائل
72انچ قطرکی پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو 2کروڑ80لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی، 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو 2 کروڑ 80 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کا مرمتی کام شروع کردیا گیا ہے، جب کہ متاثرہ لائن کو متبادل ذرائع سے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔