عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت 104450 روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 89550 روپےہوگئی

عالمی مارکیٹ میں سونا5ڈالر گھٹ کر 1726ڈالر فی اونس ہوگٸی، صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن۔ فوٹو:فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کی کمی ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 1726 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 950 روپے اور 814 روپے کی کمی واقع ہوٸی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 4 ہزار 450 روپے ہوگئی ، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 89 ہزار 550 روپے پر پہنچ گئی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1360 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1165.98 روپے پر مستحکم رہی ہے۔


 

 

 
Load Next Story