صبا قمر پر فلمایا گیا گیت ’’چنگاریاں‘‘ ریلیز کردیا گیا
گانا مصطفی زاہد نے گایا ہے جب کہ ویڈیو میں اداکار عماد عرفانی اور صبا قمر کو دکھایا گیا ہے
گانا مصطفی زاہد نے گایا ہے جب کہ ویڈیو میں اداکار عماد عرفانی اور صبا قمر کو دکھایا گیا ہے (فوٹو: فائل)
اداکارہ صبا قمر پر فلمایا گیا ''چنگاریاں'' ریلیز کردیا گیا۔
گلوکار بلال سعید کے ساتھ مسجد وزیر خان میں ویڈیو کی عکس بندی کے تنازع کے بعد صبا قمر نے کچھ روز قبل اپنے ایک اور ویڈیو گیت کی تاریخ کا اعلان کیا تھا جو کہ اب ریلیز کردیا گیا ہے۔
صبا قمر نے انسٹا گرام پر اپنے نئے گانے 'چنگاریاں' کی ویڈیو جاری کی جس میں وہ سوئمنگ پول کے اندر پانی میں کبھی ہاتھوں میں پھول لیے یا کتاب تھامے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ دیکھا جائے تو پوری ویڈیو ہی پانی میں فلمائی گئی ہے۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CNSwIgcHAI7/"]
ویڈیو میں صبا قمر کے ہمراہ اداکار عماد عرفانی بھی پانی میں غوطہ لگاتے نظر آرہے ہیں۔ دیکھنے میں تو یہ گیت محض کسی ویڈیو گانے کی طرح بنایا گیا ہے درحقیقت یہ ڈرامے کا گیت ہے جو کہ ڈرامہ کی تشہیر سے قبل ہی ریلیز کیا گیا ہے۔ ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شامل گیت معروف گلوکار مصطفیٰ زاہد نے گایا ہے۔
صبا قمر نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ اپنے یوٹیوب چینل کو ایک سال مکمل ہونے اور اپنی سالگرہ کی خوشی اس ویڈیو کے ساتھ منا رہی ہوں جو کہ میرے دل سے بہت قریب تر ہے۔
یہ پڑھیں: صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی
صبا قمر نے یہ بھی لکھا کہ اس پروجیکٹ کے لیے میں اپنا خون، پسینہ، دل و جان مار چکی ہوں اور مجھے اُمید ہے کہہ یہ سیریل کی کہانی آپ لوگوں کو ضرور متاثر کرے گی جس طرح یہ پروجیکٹ کرتے ہوئے محسوس کر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کو نامناسب لباس پہننے پر شدید تنقید کا سامنا
آخر میں صبا قمر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی دو پسندیدہ شخصایت گلوکار مصطفیٰ زاہد اور اداکار عماد عرفانی کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اس پروجیکٹ کا خواب مکمل کرنے میں میرا ساتھ دیا جوکہ ان کوگوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔