یورپی ایجنسی کی سفری پابندیوں سے قومی ائرلائن کو اربوں روپے کا نقصان

سفری پابندی کے باعث قومی ایئرلائن کو ماہانہ دو ارب 20 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے، ذرائع

پابندی کے باعث پی آئی اے کو 9 ماہ کے دوران پی آئی اے کو 19 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث عائد سفری پابندیوں سے قومی ائرلائن کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یورپی ایجنسی کی جانب سے ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث عائد پابندیوں سے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ ذرائع کے مطابق سفری پابندی سے ماہانہ دو ارب 20 کروڑ اور 9 ماہ کے دوران پی آئی اے کو 19 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ سفری پابندیوں کے باعث یورپ کی 58 پروازیں ہفتہ وار متاثر ہوتی رہیں، جن میں ہفتہ وار انگلینڈ کی 46 اور دیگر یورپی ممالک کی 12 فلائٹس شامل ہین۔

واضح رہے کہ سول ایویشن کے ناکافی حفاظتی انتظامات کی وجہ سے گزشتہ سال یہ سفری پابندیاں عائد ہوئی تھیں، جب کہ ایئسا نے پائلٹس کے جعلی لائسنس اور کراچی حادثے کے بعد سول ایویشن کا اجازت نامہ معطل کیا تھا۔
Load Next Story