اسلام آباد میں شادی پرہوائی فائرنگ کرنیوالا دولہا گرفتار

آئی جی اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئےملزم کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔

اپنی شادی پرہوائی فائرنگ کے جرم میں گرفتار ہپونیوالا دولہا

MADRID:
اسلام آباد پولیس نے اپنی بارات میں سرعام فائرنگ کرنے والے دولہے کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ بہارہ کہو پولیس کے مطابق بارات لے کر جانے والے ملزم نے مری روڈ پر داخل ہوتے ہی اپنی گاڑی سے نکل کر ہوائی فائرنگ کی تھی۔


ملزم ثاقب حسین کی فائرنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھی۔ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔

 
Load Next Story