امریکا اور پاکستان ایک دوسرے پراعتبار نہیں کرتے سابق امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس
پاکستان ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جب کہ پاک امریکا تعقات مایوس کن ہیں، سابق امریکی وزیر دفاع
امریکا نے کبھی بھی ایبٹ آباد آپریشن سے قبل پاکستان سے مشاورت کا نہیں سوچا تھا،رابرٹ گیٹس فوٹو؛فائل
سابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور امریکا ایک دوسرے کو بھروسے کے قابل سمجھتے اور دونوں ممالک کے تعقات مایوس کن ہیں۔
رابرٹ گیٹس نے نئے انکشافات سےبھرپور اپنی کتاب میں کہا ہے کہ امریکا نے کبھی بھی ایبٹ آباد آپریشن سے قبل پاکستان سے مشاورت کا نہیں سوچا تھا کیونکہ امریکا کو خوف تھا کہ آئی ایس آئی اسامہ بن لادن کی حفاظت کررہی تھی۔ ویسے بھی پاکستان اور امریکا ایک دوسرے پر اعتبار نہیں کرتے اور دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ مایوس کن رہے ہیں۔
سابق امریکی وزیر دفاع کا کہنا کتاب میں کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن میں اگر پاکستانی فوج کا سامنا کرنا پڑتا تو انہوں نے آپریشن کمانڈر کو حکم دیا تھا کہ امریکی نیوی سیلز کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ان کا دوست نہیں لیکن کانگرس میں وہ اسلام آباد کا صرف اس لیے دفاع کرتے تھے تاکہ تعلقات میں مزید تناؤ پیدا نہ ہو۔
رابرٹ گیٹس نے اپنی کتاب میں مزید انکشاف کیا کہ براک اوباما کی تقریب حلف برداری سے کئی ہفتے قبل ہی انہوں نےامریکی صدر کو پاکستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتادیا تھا جس میں پاکستان کو بہت بڑا مسئلہ قرار دیا۔