امپائرز سے بدتمیزی کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کے 4 کھلاڑیوں پر پابندی لگادی گئی
چاروں کھلاڑیوں نے نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کےفائنل میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امپائرزسے بدتمیزی کی،ترجمان پی ایچ ایف
ڈسپلنری کمیٹی کی تحقیقات میں چاروں کھلاڑیوں کو قصور وار پایا گیا،ترجمان پی ایچ ایف فوٹو: فائل
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے امپائرز سے بدتمیزی کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کے 4 کھلاڑیوں پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔
ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق گول کیپر عمران بٹ، کاشف علی، محمد عرفان اور شفقت رسول نے نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امپائرز سے بدتمیزی کی تھی جس کی ڈسپلنری کمیٹی نے پوری طرح تحقیقات کی جہاں چاروں کو قصور وار پایا گیا لہٰذا کمیٹی کی رپورٹ کے نتیجے میں چاروں کھلاڑیوں پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔