پہلی نوکری 4 سال کی عمر میں کی تھی فیصل قریشی

پہلی نوکری کے صرف 70 روپے ملے تھے، اداکار فیصل قریشی

1992 میں پہلی بار بطور ہیرو فلم کے لئے آڈیشن دیا تھا۔ فوٹو:فائل

اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی نوکری 4 سال کی عمر میں کی تھی۔

ایک یوٹیوب چینل کی جانب سے فیصل قریشی سے انٹرویو کیا گیا جس میں ان سے زندگی میں کئے جانے والے ہر پہلے کام سے متعلق دلچسپ سوالات کئے گئے۔

فیصل قریشی نے پہلی نوکری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میں نے اپنی زندگی کی پہلی نوکری بچپن میں کی تھی وہ بھی ایک ٹی وی پلے میں، اس وقت میری عمر محض تین سے چار برس تھی۔ وہاں مجھے پہلی بار 70 روپے تنخواہ ملی۔




فیصل قریشی نے یہ بھی بتایا کہ 1992 میں اپنی پہلی فلم سزا کے لئے آڈیشن دیا تھا جس میں بطور ہیرو میں بڑی اسکرین پر آیا تھا۔

انہوں نے تعلیمی میدان میں پہلی ناکامی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ساتویں کلاس میں معاشرتی علوم کے مضمون میں فیل ہوا تھا جس کی وجہ سے مجھے پہلی بار والدہ نے زور دار تھپڑ رسید کیا تھا۔
Load Next Story