فواد چوہدری نے وزارت اطلاعات کا چارج سنبھال لیا

شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنائے جانے کا امکان

وفاقی وزیر فوادچوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا چارج چھوڑ دیا۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزارت اطلاعات کا چارج سنبھال لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا چارج چھوڑ کر وزارت اطلاعات کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی وزارت اطلاعات میں واپسی کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنائے جانے کا امکان ہے، اور وہ جلد بطور وفاقی وزیر عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔


فواد چوہدری کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر کو وزارت اطلاعات و نشریات کی ذمہ داریاں دینے سے متعلق گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے فواد چوہدری کو گائیڈ لائنز فراہم کیں۔

 
Load Next Story