کراچی میں گرم موسم کے ساتھ گرد آلود ہواؤں کا راج
شہر میں گرمی کی حالیہ لہر پیر تک برقرار رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات
گرمی کی لہر پیر تک برقرار رہے گی فوٹو: فائل
شہر میں آج بھی گرم موسم کے ساتھ گرد آلود ہواؤں کا راج ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دوسرے روز بھی گرم موسم کے ساتھ گرد آلود ہواؤں کا راج ہے،اور گرد آلود ہواؤں کے باعث حدِ نگاہ ایک کلو میٹر تک ریکارڈ کی گئی، جب کہ شہر میں شمال مشرقی ہوائیں 5 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ گرد آلود ہواؤں کے باعث کراچی انٹرنیشنل ائیر کوالٹی انڈیکس میں 5ویں نمبر پر ہے اور اس وقت شہر کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 156 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جب کہ دن میں سمندری ہوائیں بھی منقطع رہیں گی، تاہم یہ ہوائیں شام تک بحال ہوجائیں گی، اس وقت شہر میں جو گرمی محسوس کی جارہی ہے وہ سمندری ہواؤں کی بندش کا نتیجہ ہے، اور یہ گرمی پیر تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔