پہلا ٹوئنٹی 20 بیٹنگ لائن کی ناکامی انگلینڈ کو لے ڈوبی

جنوبی افریقہ7وکٹ سے کامیاب،کیلس اورڈومینی کے درمیان90رنز کی فتح گرشراکت

چیسٹرلی اسٹریٹ: پہلے ٹوئنٹی 20 میں جنوبی افریقی بیٹسمین کیلس کا آف سائیڈ کی جانب شاٹ، عقب میں انگلش وکٹ کیپر کیسویٹر موجود فوٹو : ایکسپریس

پہلے ٹوئنٹی 20 میں یٹنگ لائن کی ناکامی انگلینڈ کو لے ڈوبی، جنوبی افریقہ نے7وکٹ سے کامیابی حاصل کر لی۔

جیک کیلس اور پال ڈومینی کے درمیان 90 رنز کی شراکت فتح گر ثابت ہوئی۔ چیسٹرلی اسٹریٹ میں مہمان اسپنرز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے میزبان سائیڈ کو7وکٹ پر118رنز تک محدود رکھا، یہ مختصر طرز میں ٹیم کا تیسرا کم ترین اسکور ہے،آف اسپنر جوآن بوتھا اور لیفٹ آرم سلو بولر روبن پیٹرسن نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔


ایک موقع پر انگلش ٹیم 85 پر 7وکٹیں گنوا چکی تھی، تاہم کپتان اسٹورٹ براڈ اور اسپنر گریم سوان کے درمیان 27 گیندوں پر 33 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے اسکور نسبتاً باعزت مقام تک پہنچایا،دونوں نے یکساں طور پر 18،18 ناٹ آئوٹ بنائے، اوپنر کریگ کیسویٹر 25رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جواب میں جنوبی افریقی ٹیم بھی صرف 29 رنز پر 3 وکٹوں سے محروم ہو گئی۔

ایسے میں کیلس اور ڈومنی نے عمدہ اننگز کھیلیں، دونوں بالترتیب48اور47رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، ٹیم نے ہدف ایک اوور قبل حاصل کرلیا، جیک کیلس جیڈ ڈیرن بیچ نے 31رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سیریز کا دوسرا میچ پیر کو مانچسٹر میں ہوگا۔
Load Next Story