ویسٹ انڈیز نے بھی کمرشل ٹوئنٹی 20 لیگ کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی

کمرشل ٹوئنٹی 20 لیگ کیلیے ویسٹ انڈین بورڈ کی ایک سرمایہ کار سے بات چیت جاری ہے، ارنیسٹ ہلیئر


Sports Desk September 09, 2012
کمرشل ٹوئنٹی 20 لیگ کیلیے ویسٹ انڈین بورڈ کی ایک سرمایہ کار سے بات چیت جاری ہے، ارنیسٹ ہلیئر فوٹو فائل

ویسٹ انڈیز نے بھی کمرشل ٹوئنٹی 20 لیگ کیلیے منصوبہ بندی شروع کردی۔

کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ارنیسٹ ہلیئر کا کہنا ہے کہ ہم ریجن میں کمرشل لیگ کے آغاز کیلیے مذاکرات کے اگلے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں، میں خود اس حوالے سے معاملات کی نگرانی کررہا ہوں، ہم ان معاملات کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے اس لیے میں رواں ماہ کے اختتام پر اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی اس سارے عمل کو مکمل کرنا چاہتا ہوں۔

انھوں نے بتایا کہ کمرشل ٹوئنٹی 20 لیگ کیلیے ویسٹ انڈین بورڈ کی ایک سرمایہ کار سے بات چیت جاری ہے، ارنیسٹ نے کہاکہ ایک بار قابل قبول مرحلے پر پہنچنے کے بعد اگلے مرحلے پر غور کیا جائے گا، 14 ستمبر کو بورڈ ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں اس معاملے کا بھی جائزہ لیں گے۔

مقبول خبریں