عید کے موقع پرقیدیوں کی سزا میں 30 دن کی معافی کی سمری ارسال

دہشت گرد اورقتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات کے قیدیوں کے لئے یہ رعایت نہیں ہوگی، وزارت داخلہ

معمولی جرائم میں قید 60 سال کی خواتین اس رعایت کی مستحق ہوں گی: فوٹو: فائل

KARACHI:
عید کے موقع پرقیدیوں کی سزا میں 30 دن کی معافی کی سمری ارسال کردی گئی۔


وزارت داخلہ نے عید کے موقع پرقیدیوں کی سزا میں 30 دن کی معافی کی سمری منظوری کے لئیے صدر مملکت کو بھجوا دی۔

وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گرد اورقتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات کے قیدیوں کے لئے یہ رعایت نہیں ہوگی۔
65 سال سے زائد عمرکے معمولی جرائم میں مرد قیدی رعایت کے مستحق ہوں گے جب کہ معمولی جرائم میں قید 60 سال کی خواتین اس رعایت کی مستحق ہوں گی۔
Load Next Story