- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
ماہرہ خان کے ساتھ کام کیا تو انہیں بڑی بہن بننا پڑے گا، دانیال ظفر
کراچی: گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر جو خود بھی گلوکار ہیں کا کہنا ہے کہ اگر وہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کریں تو ماہرہ کو ان کی بڑی بہن بننا پڑے گا۔
دانیال ظفر پاکستان کے ابھرتے ہوئے گلوکار ہیں جو اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ چکے ہیں۔ حال ہی میں نجی چینل سے نشر ہونے والے ان کے ڈرامے ’’تانا بانا‘‘ کو شائقین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی ویب سیریز’’بارہواں کھلاڑی‘‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
انڈیپنڈنٹ اردو کو دئیے گئے انٹرویو میں دانیال ظفر نے ’’بارہواں کھلاڑی‘‘ میں اپنے کردار کے بارے میں بتایا کہ ویب سیریز میں وہ ایک کرکٹر کا کردار ادا کررہے ہیں اور وہ خود بارہویں کھلاڑی ہیں۔ ان کے مقابل اداکارہ کنزیٰ ہاشمی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
دانیال نے بتایا کہ انہوں نے پہلے کبھی کرکٹ نہیں کھیلی لہذا اس کردار کے لیے انہوں نے اپنے کزن سے مدد لی اور اپنے بڑے بھائی علی ظفر سے بھی سیکھنے کا موقع ملا۔
دانیال ظفر سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ماہرہ خان کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا اگر وہ اور ماہرہ خان ایک ساتھ کام کریں بھی تو ماہرہ کے ساتھ ان کا کردار کیا ہوسکتا ہے وہ یا تو ان کی بڑی بہن بن سکتی ہیں یا اس قسم کا کوئی دوسرا کردار۔
بعد ازاں انہوں نے ہنستے ہوئے ماہرہ خان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ تین چار سال بعد ایسا ممکن ہوسکتا ہے جب وہ عمر میں کچھ بڑے ہوجائیں گے۔ دانیال نے کہا ان کی خواہش ضرور ہے کہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کریں۔
دانیال ظفر نے بتایا کہ ان کا ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کا پہلا تجربہ بطور اداکارہ نہیں بلکہ پروڈیوسر کی حیثیت سے ہوا ہے تو جب بھی ان سے کردار یا کہانی کے بارے میں بات ہوئی تو وہ ہمیشہ پرجوش رہیں اور اسکرپٹ پر وہ خود بھی کام کرتی رہی ہیں تاکہ بہتر نتائج مل سکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔