مکمل فٹنس پانے کے بعد عمر گل نے ٹیم کیلیے دوبارہ دستیابی ظاہر کر دی

اب ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر مکمل فٹ اور ردھم میں آنے کے بعدکم بیک کرونگا،فاسٹ بولر

اب ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر مکمل فٹ اور ردھم میں آنے کے بعدکم بیک کرونگا،فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

لاہور:
مکمل فٹنس پانے کے بعد عمر گل نے قومی ٹیم کیلیے دوبارہ دستیابی ظاہر کر دی، فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سمیت تینوں فارمیٹس میں شرکت کیلیے مکمل تیار ہوں۔


پیسر ان دنوں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس میں مصروف ہیں۔ گذشتہ روز میڈیا سے بات چیت میں عمر گل نے کہاکہ سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں میرا شاندار کم بیک ہوا مگر بدقسمتی سے فٹنس کے سبب ٹیم سے باہر ہونا پڑا، اب ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر مکمل فٹ اور ردھم میں آنے کے بعدکم بیک کرونگا۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ میرا پسندیدہ فارمیٹ ہے، میں تینوں طرز میں پاکستان کی نمائندگی کا خواہشمند ہوں۔
Load Next Story