پی پی 84 خوشاب میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ ختم گنتی کا عمل جاری
پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی84 میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ پی پی 84 خوشاب میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان، (ن) لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔ اس کے علاوہ امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ پی پی84 میں 2لاکھ ،92 ہزار،687 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لیے 229پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور43 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے، حلقے میں امن و امان کیلیے 500رینجرز کے جوان اور2800 پولیس اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں۔
علاوہ ازیں صوبائی الیکشن کمشنر نے مانیٹر کرنے کیلیے 10مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔