لاہور کے نجی اسپتال میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دھماکا مریضوں میں خوف وہراس
دھماکے سے اسپتال کے شیشے ٹوٹ گئے اور مریضوں میں خوف وہراس پھیل گیا
خوش قسمتی سے دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مریض اور عملہ محفوظ رہا، فائل: فوٹو
قذافی اسٹیڈیم کے قریب نجی اسپتال میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا قذافی اسٹیڈیم کے قریب فیروز پور روڈ پر نجی اسپتال میں ہوا جس سے اسپتال کے شیشے ٹوٹ گئے اور مریضوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مریض اور عملہ محفوظ رہا، دھماکے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا جبکہ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔