اسلام آباد میں پرویز مشرف کے حق میں ایم کیو ایم اور اے پی ایم ایل کا مظاہرہ
پرویز مشرف کی صحت بہتر ہورہی ہے اور اگر ڈاکٹروں نے اجازت دی تو وہ کل عدالت پیش ہوں گے، احمد رضا قصوری
اگر پرویز مشرف کا ٹرائل ہوا تو اس وقت کے 80 ارکان پارلیمنٹ اور ججز بھی ٹرائل میں شامل ہوں گے، احمد رضا قصوری فوٹو: آن لائن
وفاقی دارالحکومت میں متحدہ قومی موومنٹ اور آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ ایم کیو ایم نے سابق صدر کی حمایت میں مزید مظاہروں کا بھی اعلان کردیا۔
ایم کیو ایم اور اے پی ایم ایل کے کارکنوں نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی صحت بہتر ہورہی ہے اور اگر ڈاکٹروں نے اجازت دی تو وہ کل عدالت پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صرف پرویز مشرف کا ٹرائل نہیں ہونا چاہئے اور اگر ان کا ٹرائل ہوا تو اس وقت کے 80 ارکان پارلیمنٹ اور ججز بھی ٹرائل میں شامل ہوں گے۔