کراچی پولیس نے کارروائی کرکے 100 افراد کے قاتل کو گرفتار کرلیا

انتہائی مطلوب ملزم آصف جمیل کو ملیر کے علاقے الفلاح میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی ایسٹ

آصف جمیل کو 1999 میں عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی تاہم وہ 2004 میں پیرول پر رہا ہوگیا تھا، ایس ایس پی ایسٹ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 100 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔


ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کا نفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملیر کے علاقے الفلاح میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر آصف جمیل عرف پپو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملز م 50 پولیس اور 4 رینجرز اہلکاروں سمیت 100 افراد کے قتل میں ملوث تھا اور اس کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ آصف جمیل کو 1999 میں عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی تاہم وہ 2004 میں پیرول پر رہا ہوگیا تھا۔
Load Next Story