سعودی عرب میں کل عید منائی جائے گی
سعودی عرب میں گزشتہ روز شوال کا چاند دیکھے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے
سعودی عرب میں گزشتہ روز شوال کا چاند دیکھے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے . فوٹو : فائل
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔
عرب اخبار سعودی گزٹ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آنے سے متعلق خبر جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ خبر کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور مملکت میں آج 30 روزے مکمل کیے جانے کے بعد کل بروز جمعرات عید الفطر منائی جائے گی۔