عیدالفطر پرملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
بالائی و وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے, محکمئہ موسمیات
عید کے روز ملک کے اکثر علاقوں میں صبح کے وقت موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔(فوٹو:فائل)
عیدالفطر کے موقع پر ملک کے اکثر بالائی و وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر ظہیر بابر کے مطابق عید کےروزملک کے اکثر علاقوں میں صبح کے وقت موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے، تایم دوپہر یا شام کے وقت بالائی و وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔