عید یا رمضان کا فیصلہ کرنا کسی حکومتی شخصیت کے لیے مناسب نہیں نور الحق قادری
رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے سے پہلے اہم دینی و شرعی حکم کا فیصلہ دینا دینی شعائر کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے
اس کام کے لیے حکومت کا متعین ادارہ اور جید علما موجود ہیں۔( فوٹو: انٹرنیٹ )
وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عید یا رمضان کا فیصلہ کرنا کسی وزیر یا حکومتی شخصیت کے لیے مناسب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے سے پہلے اہم دینی و شرعی حکم کا فیصلہ دینا دینی شعائر کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ اس کام کے لیے حکومت کا متعین ادارہ اور جید علما سمیت متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجود ہے، اور اس بات کا فیصلہ کرنا کسی حکومتی شخصیت یا وزیر کا کام نہیں ہے۔