ایف آئی اے ایکسچینج کمپنیوں سے باقاعدہ تحقیقات کرے اسحق ڈار
وزیر خزانہ سے ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں کی آئندہ ملاقات اسلام آباد میں ہوگی
وزیر خزانہ سے ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں کی آئندہ ملاقات اسلام آباد میں ہوگی۔ فوٹو: فائل
وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ایکسچینج کمپنیوں سے کسی بھی قسم کی تحقیقات کے سلسلے میں قواعد و ضوابط کا مکمل خیال رکھا جائے اور ایکس چینج کمپنیوں سے اسٹیٹ بینک کے اہلکاروں کی موجودگی میں ہی تحقیقات کی جائے۔
یہ ہدایت انھوں نے بدھ کو اسٹیٹ بینک میں ایکس چینج کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران جاری کی۔ وزیر خزانہ نے ایکسچینج کمپنیوں کی دونوں شکایات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک یسین انور اور ملک بوستان بھی موجود تھے، اس موقع پر یہ بھی طے پایا کہ وزیر خزانہ سے ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں کی آئندہ ملاقات اسلام آباد میں ہوگی جس میں گورنر اسٹیٹ بینک بھی شریک ہوںگے۔