مصرمیں عوام کی اکثریت نے نئے آئین کی حمایت میں ووٹ ڈالا حکام الیکشن کمیشن
معزول صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمون نے عبوری حکومت کی جانب سے کرائے گئے ریفرنڈم کا بائیکاٹ کیا تھا
عبوری حکومت کی جانب سے بدھ اور جمعرات کو نئے آئین کے حوالے سے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا فوٹو: اے ایف پی
مصری الیکشن کمیشن کے ایک سینئر اہلکار کا کہناہے کہ ووٹرز کی اکثریت نے ریفرنڈم میں ملک میں نئے آئین کی حمایت میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔
امریکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق مصری الیکشن کمیشن کے سینئراہلکار کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم میں ڈالے گئے ووٹوں میں سے زیادہ تر کی گنتی مکمل ہو چکی ہے جس کے مطابق ریفرنڈم میں عوام کی اکثریت نے نئے آئین کی تشکیل کی حمایت میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جب کہ غیرسرکاری نتائج کے مطابق 90 فیصد ووٹرز نے نئے آئین کی حمایت کی ہے۔
واضح رہے گزشتہ سال جولائی میں فوج کی جانب سے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد قائم کی گئی عبوری حکومت کی جانب سے بدھ اور جمعرات کو نئے آئین کے حوالے سے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔ محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمون کی جانب سے ریفرنڈم کا بائیکاٹ کیا گیا ۔