بنگالی ہونے کے ناطے شادی بھی اپنے رسم ورواج کے مطابق کروں گی بپاشا باسو
بنگالی رسم ورواج سے ہٹ کر شادی کی تو میری والدہ شریک نہیں ہوگی، بپاشا باسو
میری شادی میں کسی کو ڈانس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ سب ورزش کریں گے، بپاشا فوٹو : فائل
بالی ووڈ کی بلیک بیوٹی بپاشا باسو نے کہا ہے کہ ان کا تعلق بنگالی خاندان سے ہے اس لئے وہ جب بھی شادی کریں گی تو اپنے رسم ورواج کے مطابق ہی کریں گی۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بپاشا باسو کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے انہیں خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے شادی کسی اور طریقے اور رسم ورواج کے مطابق کی تو وہ ان کی شادی میں شریک نہیں ہوں گی اس لئے وہ بنگالی رسم ورواج کے مطابق ہی شادی کریں گی، اپنی فٹنس کا بے حد خیال رکھنے والی بپاشا کا ازرائے مذاق کہنا تھا کہ ان کی شادی میں کسی کو ڈانس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ سب ان کی طرح ورزش کریں گے۔
اس موقع پر بپاشا باسو نے نہ صرف ہرمن بویجا سے اپنے تعلقات سے متعلق کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کیا بلکہ اپنے سابق بوائے فرینڈ جان ابراہم کی شادی کے حوالے سے بھی لب کشائی سے گریز کیا۔