پاکستان میں داخل ہونے والا بھارتی باشندہ لاہور سے گرفتار
بھارتی شہری اپنا نام ندیم ولد جن مند بتاتا ہے اور زبان سے توتلا ہے، پولیس حکام
بھارتی شہری اپنا نام ندیم ولد جن مند بتاتا ہے، پولیس حکام۔ فوٹو: اسکرین شارٹ
پولیس نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا، جو مبینہ طور پر غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے مبینہ طور پر غلطی سے سرحد پار کرنے والے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا ہے، جس کے قبضے سے ماچس، کپڑے اور مختلف اخبارات برآمد ہوئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ نشترکالونی کی پولیس ٹیم کی گشت کررہی تھی کہ انہیں مشکوک حالت میں ایک شخص ملا، جسے حراست میں لے کر تھانے لے جایا گیا تو ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گرفتار شخص بھارتی شہری ہے، جب تلاشی لی گئی تو کے قبضے سے ماچس، چند کپڑے اور 3 انڈین اخبارات برآمد ہوئے، جب کہ زبان سے توتلا ہے۔
بھارتی شہری اپنا نام ندیم ولد جن مند بتاتا ہے، اور اس نے بیان میں بتایا کہ میں بھارت کا رہائشی ہوں اور گھروالوں سے جھگڑا ہوا تو گھر سے نکل گیا اور غلطی سے سرحد عبور کرکے پاکستان داخل ہوگیا، جب کہ احمد پور شرقیہ کے راستے لاہور پہنچ گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری کی گرفتاری کے حوالے سے اعلیٰ حکام کو بتادیا گیا ہے جب کہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔