شرط جیتنے کیلیے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے سائن بورڈ پر چڑھ گئے

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، شرط جیت کر ایک ہزار روپے وصول کیے اور فاتحانہ انداز اپنایا

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، شرط جیت کر ایک ہزار روپے وصول کیے اور فاتحانہ انداز اپنایا (فوٹو : اسکرین گریب)

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ایک ہزار روپے کی شرط پوری کرنے کے لیے کئی منزلہ بلند سائن بورڈ پر چڑھ گئے۔


پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حامد الحق کا ایک نرالہ انداز سامنے آگیا، ازراہ مذاق وہ ایک ہزار روپے کی شرط پوری کرنے کے لیے تین یا چار منزلہ بلند سائن بورڈ پر چڑھ گئے۔

موقع پر موجود ان کے دوستوں نے ویڈیو بھی بنائی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سیڑھیوں کے ذریعے سائن بورڈ کی انتہا تک پہنچے اور واپس آئے بعدازاں انہوں نے ایک ہزار روپے وصول کرکے فاتحانہ انداز بھی اپنایا۔

Load Next Story