پاکستانی خواتین کی کوشش سے بارسلونا میں کرکٹ گراؤنڈ بنے گا

اسپورٹس ڈیسک  پير 24 مئ 2021
پاکستانی اور بھارتی خواتین نے مل کر کرکٹ گراؤنڈ کی مہم چلائی، حفصہ بٹ۔ فوٹو : فائل

پاکستانی اور بھارتی خواتین نے مل کر کرکٹ گراؤنڈ کی مہم چلائی، حفصہ بٹ۔ فوٹو : فائل

بارسلونا: پاکستانی خواتین کی وجہ سے فٹبال کے دیوانوں کے شہر بارسلونا میں کرکٹ گراؤنڈ کی تعمیر کو سب سے زیادہ ووٹ مل گئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بارسلونا نے اپنے شہریوں کو 30 ملین یوریو کے پیکج کیلیے مختلف پروجیکٹس کے بارے میں ووٹ کرنے کو کہا تھا مگرحکام اس وقت حیران رہ گئے جب سب سے زیادہ ووٹس کرکٹ گراؤنڈ کی تعمیر کیلیے ملے، اس کی وجہ نوجوان لڑکیوں کی جانب سے چلائی جانے والی ایک مہم بنی۔

20 سالہ حفصہ بٹ کہتی ہیں کہ ہم پاکستانی اور بھارتی خواتین نے مل کر یہاں پر کرکٹ گراؤنڈ کی مہم چلائی، جس کی وجہ سے یہ ووٹ ملے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔