شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کی درخواست نمٹا دی گئی
حکومت نے نام ای سی ایل میں شامل کردیا ہے اس لئے درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، شہباز شریف

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کی درخواست نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے شہباز شریف کی استدعا منظور کرلی اور درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ
شہباز شریف نے ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے بعد ہائیکورٹ سے درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ شہباز شریف نے استدعا کی تھی کہ حکومت نے نام ای سی ایل میں شامل کردیا ہے اس لئے درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، عدالت نے 26 مئی کےلئے عملدرآمد پر نوٹس جاری کررکھا ہے، عملدرآمد سے متعلق درخواست پر پیروی نہیں کرنا چاہتے، درخواست واپس کی جائے۔