پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں مزید 6 ماہ کی توسیع

پاکستان اور افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں توسیع دونوں ممالک کے عوام کے لئے خوشحالی لائے گی، محمد صادق

پاکستان اور افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں توسیع دونوں ممالک کے عوام کے لئے خوشحالی لائے گی، محمد صادق ۔ فوٹو : فائل

پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی۔

نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں توسیع کا فیصلہ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تجات اور ٹرانزٹ ٹریڈ بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔



یہ بھی پڑھیں : مرغی اور گوشت افغانستان برآمد کرنے پر پابندی عائد


محمد صادق نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں توسیع دونوں ممالک کے عوام کے لئے خوشحالی لائے گی۔
Load Next Story