گوجرانوالہ میں 15 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل
15 سالہ لڑکی کے قتل میں اس کے اپنے ہی والدین شریک مجرم نکلے، تھانہ صدر پولیس
لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے، پولیس۔ فوٹو:فائل
دھونکل میں 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ قتل میں والدین ہی ملوث نکلے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے دھونکل میں 15 سالہ لڑکی وزیراں کومبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردی گئی، جب کہ تھانہ صدر پولیس وزیر آباد نے زیادتی کرنے والے ملزم فیاض کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی لاڑکانہ کی رہائشی ہے اور گوجرانوالہ میں اپنے چچا کے پاس مقیم تھی، ملزم بچی سے زیادتی کے بعد طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال لے جا رہا تھا کہ پولیس کو اطلاع مل گئی، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا، جب کہ لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔
ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ مقتولہ لڑکی کو کافی عرصے سے زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا، ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ وزیراں کے قتل میں مقتولہ کا والد برکت اوروالدہ بھی ملوث تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل، زیادتی اوربدفعلی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے۔