سندھ جانے کا مقصد امن و امان ہے اور کوئی مشن نہیں شیخ رشید
وزیر داخلہ شیخ رشید کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کل صبح 10 بجے ہوگی
کراچی سے واپسی پر وزیر اعظم کو امن و امان کی رپورٹ پیش کروں گا، وزیرداخلہ۔ فوٹو:فائل
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سندھ جانے کا مقصد صوبے میں امن و امان ہے، اور کوئی مشن نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیرداخلہ شیخ رشید کراچی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ روانگی سے قبل وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کا جائزہ لینے کے لئے جارہا ہوں جس کا مقصد صرف امن ہے، اور کوئی مشن نہیں، کراچی سے واپسی پر وزیر اعظم کو امن و امان کی رپورٹ پیش کروں گا۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: وزیراعظم کی شیخ رشید کو کراچی کے دورے کی ہدایت
وزیرداخلہ امن وامان کی صورتحال پر کراچی میں آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، اور انہی کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ہوگا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد شاہ سے ملاقات بھی طے پاگئی ہے، اور یہ ملاقات کل صبح 10 بجے ہوگی، جس میں صوبے میں امن وامان اور وفاق سے جڑے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ جس کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بھی ون آن ون ملاقات ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت دی تھی کہ وہ سندھ کا دورہ کریں اور سیکیورٹی اداروں سے مل کر امن و امان کی مخدوش صورتحال سے متعلق رپورٹ تیار کریں اور اس کے سدباب کے لیے حکمت عملی تیار کرکے پیش کریں۔