قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی ایک سال میں 1 ارب 38 کروڑ 93 لاکھ روپے کی بچت
بچت کی جمع ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کروا دی گئی ہے، ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ
رقم کی بچت غیر ضروری اخراجات میں کمی کے ذریعے کی گئی ہے، ترجمان قومی اسمبلی۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے رواں مالی سال میں 1 ارب 38 کروڑ 93 لاکھ روپے کی بچت کی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم میں قومی اسمبلی پیش پیش ہے، اور ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے رواں مالی سال میں 1 ارب 38 کروڑ 93 لاکھ روپے کی بچت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق صرف ایک سال میں 1 ارب 38 کروڑ 93 لاکھ روپے کی بچت غیر ضروری اخراجات میں کمی کے ذریعے کی گئی ہے، اور یہ بچت قومی اسمبلی کی تاریخ کی سب سے بڑی بچت ہے، جب کہ جمع ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔