پی ٹی سی ایل کوئٹہ کے ریونیو افسر اور کیشئر کو قید و جرمانے کی سزا

ریونیو افسر اور کیشیئر کو مجموعی طور پر 2 کروڑ 44 لاکھ 40 ہزار 710 روپے جرمانے اور قید کی سزا سنائی گئی

ریونیو افسر اور کیشیئر کو مجموعی طور پر 2 کروڑ 44 لاکھ 40 ہزار 710 روپے جرمانے اور قید کی سزا سنائی گئی۔ فوٹو:فائل

احتساب عدالت نے سینئر ریونیو افسر پی ٹی سی ایل اور کیشیئر کو مجموعی طور پر 24,440,710 جرمانہ و قید کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کی احتساب عدالت کے جج اللہ داد روشان نے جرم ثابت ہونے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے سینئر ریونیو افسر اور کیشیئر کو مجموعی طور پر 2 کروڑ 44 لاکھ 40 ہزار 710 روپے جرمانے اور قید کی سزا سنادی۔


احتساب عدالت نے کوئٹہ کے سینئر ریونیو افسر پی ٹی سی ایل اشفاق خالد کو 1 کروڑ 94 لاکھ 70 ہزار 710 روپے جرمانہ اور قید کی سزا سنائی، جب کہ سابق کیشیئر ریونیو آفس پی ٹی سی ایل پرویز زکی کو 50 لاکھ جرمانہ اور قید کی سزا سنائی۔

 
Load Next Story