چاہتے ہیں انتخابی مقدمات کے فوری فیصلے ہوںچیف جسٹس

کوشش ہونی چاہیے کہ الیکشن مقدمات میں التوا نہ ہو،جسٹس تصدق حسین جیلانی

کوشش ہونی چاہیے کہ الیکشن مقدمات میں التوا نہ ہو،جسٹس تصدق حسین جیلانی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ انتخابی عذر داریوں کی سماعت التوا کا شکار نہ ہو تاکہ الیکشن معاملات کا فوری فیصلہ ہو ۔یہ ریمارکس انھوں نے پی پی 170 سانگلہ ہل سے منتخب نمائندے حافظ طارق محمودکیخلاف جعلی ڈگری کے مقدمہ کی سماعت کے دوران دیے ہیں۔


طارق محمودکے وکیل نے التوا کی درخواست کی تو چیف جسٹس نے کہا کوشش ہونی چاہیے کہ الیکشن مقدمات میں التوا نہ ہو،کیس پر سماعت11فروری تک ملتوی کردی گئی۔اے پی پی کے مطابق فاضل بنچ نے کامیاب امیدوار حافظ طارق محمودکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دینے کی استدعا مستردکردی۔مخالف امیدوار ملک مقصود اعوان نے طارق باجوہ کی شہادت العالمیہ کی ڈگری کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کررکھا تھا جس کو ٹربیونل نے جعلی قرار دیا تھا ۔
Load Next Story