شمالی وزیرستان متاثرین كے لیے 115 کروڑکی غذائی امداد جاری

شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر كے ہر رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ خاندانوں كو فی خاندان 8 ہزار روپے دیے جائیں گے

آئندہ دو تین دنوں میں مذكورہ دونوں اضلاع كے رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ متاثرین كو بذریعہ سم كارڈ رقم ملنا شروع ہوجائے گی۔(فوٹو:فائل)

صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختون خوا نے شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر كے متاثرین کے لیے ساڑھے گیارہ کروڑ روپے سے زائد کی پہلی قسط جاری كردی۔

اس بارے پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)خیبر پختونخواہ کے ڈائریکٹر جنرل شریف حسین کا کہنا ہے کہ یہ 11 کروڑ 52 لاکھ روپے کی یہ امداد شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر كے متائثرین کی ماہوار غذائی راشن كی مد میں جاری کی گئی ہے، جوکہ آئندہ دو تین دنوں كے اندر اندر مذكورہ دونوں اضلاع كے رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ متاثرین كو بذریعہ سم كارڈ موصول ہونا شروع ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان كے 15 ہزار سے زائد اور ضلع خیبر كے 11 سو خاندانوں كوعالمی ادارہ برائے خوراك كی جانب سے ماہوار راشن دیا جاتا رہا ہے جو کہ فنڈز كی كمی اور كچھ دیگر ناگزیر وجوہات كی بناپر مزید ممكن نہیں رہا تھا۔


اس صورت حال کے تناظر میں پی ڈی ایم ای اور محكمہ ریلیف نے صوبائی حكومت كو تجویز دی كہ ان بے گھر اور بے سہارا لوگوں كو كھلے اسمان تلے بے اسرا نہیں چھوڑا جا سكتااس لیے ان تمام بے گھر افراد كو راشن كی جگہ ماہوار بنیادوں پر نقد امداد دی جائے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ، صوبائی وزیر ریلیف اور كابینہ نے بھی اس فیصلے کی منظوری دے دی اوریہ فیصلہ كیا گیا كہ ان تمام خاندانوں كو جو ابھی تک اپنے گھروں كو واپس نہیں جا سكے ہیں، انہیں راشن كے بدلے ماہوار بنیادوں پر نقد رقم دی جا ئے۔ اوراس سلسلے كی پہلی قسط کل جاری كی جائے گی۔

شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر كے ہر رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ خاندانوں كو فی خاندان اٹھ ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے شریف حسین نے مزید كہا كہ یہ امدادی رقم ہر ماہ انہیں باقاعدگی سے دی جائے گی، تاكہ انہیں راشن كے حوالے سے كسی قسم كی مشكلات كا سامنا نہ كر نا پڑے۔
Load Next Story