اسلام آباد میں 7 جون سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
پہلی سے آٹھویں کلاسز کے امتحانات کا شیڈول جلد جاری ہوگا، نظامت تعلیمات
اساتذہ بچوں کا سلیبس مکمل کروانے پر توجہ دیں، نظامت تعلیمات۔(فوٹو:فائل)
وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسکولز اور کالجز 7 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام سرکاری اسکولز اور کالجز 7 جون سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے وفاقی نظامت تعلیمات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں پہلی سے آٹھویں کلاسز 7 جون کو کھلیں گی، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز پہلے سے چل رہی ہیں، پہلی سے آٹھویں کلاسز کے امتحانات کا شیڈول جلد جاری ہوگا، اساتذہ بچوں کا سلیبس مکمل کروانے پر توجہ دیں۔