جنونی ہندوؤں نے گاؤ ماتا کی رکھشا کے نام پر مسلم نوجوان کو قتل کردیا
دو گروہ کی لڑائی کو مذہبی رنگ دیا گیا، پولیس
انتہا پسندوں نے 5 افراد کو زخمی بھی کردیا، فوٹو: فائل
KARACHI:
بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے گاؤ ماتا کی رکھشا کے نام پر ایک مسلمان نوجوان کو قتل جب کہ 5 کو شدید زخمی کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے علی گڑھ میں جنونی ہندوؤں نے مسلم خاندان پر حملہ کردیا۔ لاٹھیوں، ڈندوں اور تیز دھار آلے کے وار سے 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں نوجوان شیرا نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جب کہ دیگر 5 بھی شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے مسلم خاندان پر گائے کی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا ہے۔
پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دو گروہوں کی لڑائی تھی جسے مذہبی رنگ دیا گیا۔ پولیس نے مسلم خاندان پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک ہندو پجاری کو حراست میں لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہندو پجاری کی اقبالِ جرم کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔