راولپنڈی میں نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین مقتول کا والد ہی قاتل نکلا
واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرایا گیا تھا۔

تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں ہونے والے قتل کا 24 گھنٹے میں ڈراپ سین ہوگیا، مقتول کا اپنا والد ہی قاتل نکل آیا ہے۔
ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال کے مطابق واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی عبدالغنی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا تاہم ٹیکسلا پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ سے تفتیش کی اور اندھے قتل کو ٹریس کرکے مقتول کے والد عبدالنبی کو گرفتا کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے خاندانی رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل کیا تھا۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔